گندم کی زہریلی گولیوں کی فروخت پر پابندی، ڈیلرز کو ہدایات

گندم کی زہریلی گولیوں کی فروخت پر پابندی، ڈیلرز کو ہدایات

انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں

لالیاں (نمائندہ دنیا) ڈائریکٹر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ چنیوٹ اصغر شاہد نے کہا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد اور خواتین کو گندم کی زہریلی گولیوں کی فروخت کسی صورت نہیں کی جا سکتی، جبکہ لائسنس یافتہ ڈیلرز کو مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔زرعی ادویات کے ڈیلرز کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کی زہریلی گولیوں کے استعمال سے خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، جس کے پیش نظر ان کی فروخت کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ صرف لائسنس یافتہ ڈیلرز ہی ان گولیوں کی فروخت کے مجاز ہیں اور خریداروں کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھنا لازمی ہے ۔ اصغر شاہد نے خبردار کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرز کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ڈیلرز پر زور دیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور محکمانہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...