عید میلاد النبی ﷺ کا حقیقی پیغام سیرتِ طیبہ پر عمل ہے ، چودھری شہباز بابر، راؤ کاشف رحیم اور چودھری محمد اسلم

عید میلاد النبی ﷺ کا حقیقی پیغام  سیرتِ طیبہ پر عمل ہے ، چودھری شہباز  بابر، راؤ کاشف رحیم اور چودھری محمد اسلم

سمندری (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر، رکن پنجاب اسمبلی راؤ کاشف رحیم خان ایڈووکیٹ اور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری محمد اسلم نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ حضور نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ امن، محبت، اخوت، رواداری، عدل و انصاف اور خدمتِ انسانیت کا بہترین نمونہ ہے ۔ عید میلاد النبی ﷺ منانے کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور معاشرے سے نفرت، تعصب اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...