دربار حضرت سلطان باہوؒ پر 12 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
دلہنوں کو جہیز کا سامان اور دولہوں کو سلامی پیش کی گئی، مہمانوں کیلئے ضیافت
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) دربار حضرت سلطان باہوؒ پر 12 ربیع الاول کے سلسلے میں فلاحی جذبے کے تحت 12 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن کی سرپرستی میں ایک فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔تقریب میں 12 جوڑوں کا نکاح اور رخصتی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ دلہنوں کو جہیز کا سامان اور دولہوں کو سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں کی مالی معاونت اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کے جذبے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک مہمانوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے معاشرے میں بھائی چارے ، تعاون اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے دوران 24 خاندانوں کے مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء نے اجتماعی شادیوں کے اس مثالی اقدام کو مستحق خاندانوں کے لیے خوشیوں کا پیغام قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments