انجینئر محمد عمران نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چنیوٹ کا چارج سنبھال لیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجینئر محمد عمران نے ریسکیو 1122 چنیوٹ میں بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں نے سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں الوداعی سلامی پیش کی۔نئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عمران نے عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کو بروقت، معیاری اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments