گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تشدد، خاتون زخمی، ملزم گرفتار
بلوچنی (نمائندہ دنیا) بلوچنی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عامر نے مبینہ طور پر بیوی پر حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کیا۔اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر عبداللہ باسط پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پابندِ سلاسل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments