ٹو بہ ٹیک سنگھ :ناقص گوشت اور من مانے نرخوں کی شکایات

ٹو بہ ٹیک سنگھ :ناقص گوشت اور من مانے نرخوں کی شکایات

سرکاری نرخ ناموں کی پابندی یقینی بنائی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے : شہری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر بیمار، لاغر اور کمزور جانوروں کا غیر معیاری گوشت فروخت کیے جانے اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے ، جس پر شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں اور ذرائع کے مطابق سلاٹر ہاؤس میں ذبح ہونے والے جانوروں کے معیاری گوشت کی بڑی مقدار مبینہ طور پر فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں کو منتقل کردی جاتی ہے ، جبکہ مقامی مارکیٹ میں کم معیار کے گوشت کی فروخت کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق چھوٹے گوشت کی قیمت 1800 روپے فی کلو مقرر ہے ، تاہم بعض قصاب مبینہ طور پر 3000 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں۔ اسی طرح بڑے گوشت کا سرکاری نرخ 900 روپے فی کلو ہونے کے باوجود بعض مقامات پر 1500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، لائیو سٹاک اور میونسپل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت مارکیٹوں اور سلاٹر ہاؤس کی مشترکہ انسپکشن کرائی جائے ، سرکاری نرخ ناموں کی پابندی یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...