جڑانوالہ:اتا ئی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کلینک سیل
محکمہ صحت کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ، متعدد کیسزتیار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)محکمہ صحت نے جڑانوالہ اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کلینکس سیل کر دئیے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سومیہ جمیل کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور بغیر اجازت طبی پریکٹس کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ کارروائی کے دوران متعدد کیسز تیار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کر دیے گئے ۔ڈاکٹر سومیہ جمیل نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کو محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments