39ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا آغاز
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی:مولانا ڈاکٹر سعید احمد
چناب نگر (نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا ہے کہ چناب نگر میں 7 ستمبر کو منعقد ہونے والی 39ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کارکنان اور ذمہ داران پر زور دیا کہ کانفرنس کی کامیابی کے لیے عوام اور علماء سے رابطوں کا دائرہ وسیع کیا جائے ۔روزنامہ دنیا سے خصوصی ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی کی جانب سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیے جانے کی یاد میں ہر سال یہ کانفرنس منعقد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال بھی کانفرنس مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ چناب نگر میں منعقد ہوگی جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کانفرنس کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments