مبینہ چوری کے دوران2خواتین پر تشدد،ہسپتال منتقل
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) نوری چوک ڈب کلاں روڈ کے قریب ایک گھر میں مبینہ چوری کے دوران دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں خواتین زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں 55 سالہ عزیزہ مائی اور 26 سالہ عظمیٰ زخمی ہوئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعد ازاں دونوں خواتین کو مزید علاج معالجے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔واقعے کی اطلاع متعلقہ اداروں کو بھی دے دی گئی ہے ، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments