نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزیاں

نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزیاں

متعدد حادثات رونما ہونے کے باوجود پابندی پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو سکا

چناب نگر (نامہ نگار)نہروں اور راجباہوں میں نہانے پر پابندی کے باوجود بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کے لیے نہروں کا رخ کر رہی ہے ، جس سے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں کے مطابق مختلف نہروں اور آبی گزرگاہوں پر نوجوان خطرناک انداز میں نہاتے اور چھلانگیں لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔ ماضی میں متعدد حادثات رونما ہونے کے باوجود پابندی پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں کے کناروں پر گشت بڑھایا جائے ، حساس مقامات پر اہلکار تعینات کیے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...