جڑانوالہ :ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر شہریوں کی تشویش

 جڑانوالہ :ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر شہریوں کی تشویش

تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے : مطالبہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر رانا سلطان محمود خان نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جاری ترقیاتی منصوبے طویل عرصے سے سست روی کا شکار ہیں جبکہ اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کے باعث شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کے شہروں کو سجایا گیا، تاہم جڑانوالہ بدستور مسائل کا شکار رہا اور کھنڈرات کا منظر پیش کرتا رہا۔ سڑکوں کی خستہ حالی اور اڑتی گرد و غبار کے باعث شہری مختلف سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ حالیہ بارشوں کے بعد مختلف مقامات پر کھڑا پانی عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری معاذ مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کئی ماہ سے جاری ترقیاتی کاموں میں غیر معمولی تاخیر کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...