تحصیل صدر: 3 میونسپل کمیٹیاں اور 55 یونین کونسلیں قائم
دیہی آبادیوں اور چکوک کو ازسرنو منظم کر کے حدود مقرر کی گئی ہیں
پینسرہ (نمائندہ دنیا)نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے تحت تحصیل صدر کو تین میونسپل کمیٹیوں اور 55 یونین کونسلوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ نئی حد بندیوں کے مطابق مختلف دیہی آبادیوں اور چکوک کو ازسرنو منظم کرتے ہوئے یونین کونسلوں کی حدود مقرر کی گئی ہیں، جس سے مقامی سطح پر بلدیاتی نمائندگی کا نیا نقشہ سامنے آیا ہے ۔نئی حلقہ بندیوں میں عباس پور کو چینچل والا سے الگ کرکے مستقل یونین کونسل کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔ یونین کونسل نمبر 19 چک نمبر 245 رب عباس پور، 250 رب کچی کوٹھی اور پکی کوٹھی پر مشتمل ہوگی، جہاں ووٹرز کی مجموعی تعداد 17 ہزار 207 ہے ۔ اسی طرح چک نمبر 241 رب چینچل والا کو یونین کونسل نمبر 20 قرار دیا گیا ہے ، جہاں 25 ہزار 50 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔نئی حلقہ بندیوں کے تحت پینسرہ کو بھی الگ یونین کونسل کا درجہ دیا گیا ہے ۔ یونین کونسل نمبر 44 پینسرہ میں ووٹرز کی تعداد 21 ہزار 150 مقرر کی گئی ہے ، جسے مقامی سطح پر اہم انتظامی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments