جی سی ویمن یونیورسٹی اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں ایم او یو
جی سی ویمن یونیورسٹی اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں ایم او یو پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔ اس سلسلے میں جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں جامعات کے وائس چانسلرز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (T.I.) اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ دونوں وائس چانسلرز نے شراکت داری کو ادارہ جاتی روابط کے استحکام اور طلبہ و اساتذہ کے لیے بامعنی تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔اس موقع پر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر احسن نذیر نے بطور شریک دستخط کنندگان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments