سول ڈیفنس کی کارروائیاں، پٹرول پمپ ورکرز کو حفاظتی تربیت

سول ڈیفنس کی کارروائیاں، پٹرول پمپ ورکرز کو حفاظتی تربیت

غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف کارروائی ، دکان مالک کیخلاف مقدمہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی فلنگ اسٹیشن پر پٹرول پمپ ورکرز کے لیے تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ شرکا کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن، بنیادی زندگی بچاؤ، ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کے عملی طریقوں کی تربیت فراہم کی گئی۔دریں اثنا سول ڈیفنس ٹیم نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شورکوٹ روڈ پر ملک گیس شاپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جبکہ چک نمبر 151 گ ب میں پٹرول و آئل ایجنسی اور چک نمبر 359 گ ب میں عثمان ایل پی جی شاپ کے خلاف چالان کیے گئے ۔ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے کہا کہ غیر قانونی ڈیکینٹنگ اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...