ٹھیکریوالا ، ساندل بار : ڈکیت گینگ متحرک، کاروباری افراد لاکھوںسے محروم
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) تھانہ ٹھیکریوالا اور تھانہ ساندل بار کے علاقوں میں موٹرسائیکل سوار مبینہ ڈکیت گینگ کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث علاقہ مکینوں اور کاروباری افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
شہریوں نے پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقوں چک نمبر 75 ج ب سوہل، چک نمبر 73 ج ب جھپال اور چک نمبر 69 ج ب چبہ جھنگ روڈ پر گزشتہ دو، تین روز کے دوران آئرن سٹور اور سٹون سپلائرز کی دکانوں میں مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔گزشتہ روز تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 31 ج ب میں واقع آئرن سٹور پر بھی مسلح ملزمان واردات کی نیت سے پہنچے ، تاہم واردات ناکام ہونے پر ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments