چالانوں اور جرمانوں سے عوام و کاروباری طبقہ پریشان
محکمہ ماحولیات، پیرا فورس، سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی، میونسپل کمیٹی کی کارروائیاں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں مختلف سرکاری محکموں کی کارروائیوں، چالانوں اور جرمانوں کے باعث عوام اور کاروباری طبقے میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر اخراجات کے باعث پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مختلف محکموں کی کارروائیوں سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق فیکٹریوں، بھٹہ خشت، ہوٹلز اور دکانوں میں محکمہ ماحولیات، پیرا فورس، سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی، میونسپل کمیٹی اور لیبر حکام کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ صفائی، تجاوزات اور مارکیٹ مانیٹرنگ کے نام پر کارروائیوں میں سختی بڑھ گئی ہے ، جس سے چھوٹے کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف محکموں کے لیے مشترکہ انسپکشن سسٹم متعارف کرایا جائے تاکہ ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کارروائی کرے اور کاروباری طبقے و عام شہریوں کو غیر ضروری مشکلات سے بچایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments