ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کی مذمت، قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے مدرسہ نعمانیہ ٹوبہ روڈ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان فی الفور قومی کانفرنس بلائیں، جس میں بلاامتیاز تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کرکے دہشت گردی کے خلاف مؤثر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ملک کی خارجہ پالیسی میں بھی بنیادی تبدیلیاں ضروری ہیں اور ان کے مطابق جنرل مشرف دور میں بنائی گئی خارجہ پالیسی پر بھی نظرثانی کی جانی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments