شوگر ملز سیزن، منڈے سید روڈ اور متاثرہ پل کی مرمت کا مطالبہ

شوگر ملز سیزن، منڈے سید روڈ اور متاثرہ پل کی مرمت کا مطالبہ

متاثرہ پل کو ریت اور مٹی ڈال کر عارضی طور پر آمدورفت کے قابل بنایا گیا تھا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا ) منڈے سید روڈ کی خستہ حالی اور سیلاب کے دوران متاثر ہونے والے پل کی عارضی بحالی کے بعد مستقل مرمت نہ ہونے پر شہریوں نے حکام سے فوری توجہ اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق سیلاب کے دوران متاثرہ پل کو ریت اور مٹی ڈال کر عارضی طور پر قابلِ آمدورفت بنایا گیا تھا، تاہم اب یہ عارضی انتظام مستقل مرمت کا متقاضی ہے ۔منڈے سید روڈ کئی یونین کونسلوں کے عوام کے لیے اہم رابطہ سڑک ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری آمدورفت کرتے ہیں۔ شہری حلقوں کے مطابق متاثرہ پل کے حوالے سے پہلے موقع پر فوٹو سیشن اور سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی گئی، تاہم اب تشہیر کے بجائے عملی اور مستقل کام کی ضرورت ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کا سیزن شروع ہونے والا ہے ، جس کے دوران سڑک پر ٹریفک اور بھاری گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوگا، اس لیے پل اور سڑک کی بروقت مرمت ناگزیر ہے ۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ منڈے سید روڈ اور خصوصاً متاثرہ پل کا موقع پر جائزہ لے کر مستقل بنیادوں پر مرمتی کام جلد شروع کرایا جائے تاکہ شوگر ملز سیزن سے قبل شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...