شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں سلامت علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنا دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments