قتل کے مقدمہ کا فیصلہ، ملزم کو سزائے موت ،5لاکھ جرمانہ
محمد بلال نے ساتھیوں کے ہمراہ دیوار کے تنازع پر عبدالجبار کو قتل کر دیا تھا
گوجرہ (نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ ملک محمد مشتاق نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور5لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنا دی، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی۔استغاثہ کے مطابق ایک سال قبل چک نمبر 245 گ ب تلونڈی کے رہائشی محمد بلال نے ساتھیوں اور اہلیہ کے ہمراہ دیوار کے تنازع پر فائرنگ کرکے عبدالجبار کو قتل کر دیا تھا۔ تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے مقتول کے بھائی عبدالغفار کی مدعیت میں محمد بلال، پروین بی بی، سجاد عرف اسحاق، بشیر اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے محمد بلال اور پروین بی بی کو ملزم قرار دے کر چالان عدالت میں پیش کیا۔فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر جرم ثابت ہونے پر محمد بلال کو سزائے موت، پانچ لاکھ روپے معاوضہ اور عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا سنائی، جبکہ پروین بی بی کو بری کر دیا۔ مدعی فریق کی جانب سے معروف قانون دان وقاص خان مہوٹہ نے پیروی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments