جڑانوالہ:انجمن تاجران کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )انجمن تاجران رجسٹرڈ جڑانوالہ کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد میں چیئرمین حاجی شیخ محمد اشرف مونگا، سرپرستِ اعلیٰ چوہدری ظہیر الدین بابر، صدر مسعود ساجد، جنرل سیکرٹری چودھری محمد عمران طاہر سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین شامل تھے ۔ملاقات کے دوران صرافہ مارکیٹ اور دیگر دکانوں کی نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے اور عرصہ دراز سے کاروبار کرنے والے تاجروں کو مناسب کرایہ داری پر دکانیں فراہم کرنے پر زور دیا گیا، تاکہ کسی کو بے روزگار نہ ہونا پڑے ۔ وفد نے شہر کے مختلف مسائل اور جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔ اس موقع پر باہمی مشاورت سے تمام معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments