حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے
ملزم رات کی تاریکی میں داخل ہوئے ،قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔تھانہ روشن والا کے علاقے میں زاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں اس کی حویلی میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments