سڑک پر گرے درخت سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی

سڑک پر گرے درخت سے ٹکرا  کر موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)طوفانی بارش کے باعث سڑک پر گرے درخت سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی کمالیہ میں مل موڑ کے قریب پی ایس او پمپ کے سامنے تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث سڑک پر گرے درخت سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

26 سالہ عاقب اور 35 سالہ اکرم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رجانہ سے چیچہ وطنی کی جانب جا رہے تھے کہ مل موڑ کے قریب تیز آندھی کے باعث ایک درخت سڑک پر گر گیا۔ طوفانی بارش کے دوران موٹر سائیکل سوار مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث سڑک پر گرے درخت کو بروقت نہ دیکھ سکے اور اس سے ٹکرا کر سڑک پر گر گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...