جھنگ بھکر روڈ پر ٹرالی کی زد میں آکر 12 سالہ بچہ جاں بحق

جھنگ بھکر روڈ پر ٹرالی کی زد میں  آکر 12 سالہ بچہ جاں بحق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ بھکر روڈ پر ٹرالی نے ایک بچے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جھنگ بھکر روڈ پر علی آباد کے قریب 12 سالہ ساغر کھڑا تھا کہ ٹرالی ڈرائیور نے گاڑی پیچھے کرتے ہوئے اسے کچل دیا۔ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا بچہ بھکر روڈ کا ہی رہائشی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...