ٹھیکریوالا:ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ٹھیکریوالا:ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

وقاص اور محسن علی ناجائز اسلحے کی نمائش کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر افضال احمد کھرل کی سربراہی میں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چک نمبر 76 ج۔ب جوداں کے رہائشی ملزم وقاص کے قبضے سے 30 بور گن، جبکہ محسن علی سکنہ 339 ج ب کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان ناجائز اسلحے کی نمائش کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے ۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر افضال احمد کھرل کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...