بس اور لوڈر رکشے میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
اڈہ سلونی جھال کے قریب حادثہ ، ایک شخص موقع پر 2ہسپتال میں دم توڑ گئے
سمندری (نمائندہ دنیا ) تھانہ ترکھانی کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے دوران اڈہ سلونی جھال کے قریب بس کی لوڈر رکشے کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر جبکہ دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ مقصوداں زوجہ غلام نبی، 55 سالہ شوکت اور 16 سالہ لڑکی شامل ہیں۔ زخمیوں میں 45 سالہ خالد سکنہ شیخوپورہ، شازیہ زوجہ خالد سکنہ شیخوپورہ، 7 سالہ سبحان، عاطف ولد خالد، خدیجہ سکنہ 135 گ ب اور 44 سالہ لبنیٰ سکنہ 135 گ ب شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments