کمالیہ :جیولرز شاپ کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے کا سونا، چاندی چوری
کمالیہ(نمائندہ دنیا)صدر بازار میں جیولرز شاپ پر چوری کی واردات کے دوران چور دکان کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور چاندی چوری کرکے فرار ہوگئے، جس کے باعث بازار کے دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صدر بازار میں قائم رانا وسیم جیولرز کی دکان پر رات کی تاریکی میں چور چھت پھاڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور چاندی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ دکان کھولنے پر واردات کا علم ہوتے ہی تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔ شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث بازار کے دکانداروں میں خوف و ہراس اور تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments