تیز روشنی والی سفید ہیڈ لائٹس شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

تیز روشنی والی سفید ہیڈ لائٹس شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

ٹریفک حادثات کے واقعات میں اضافے پر شہریوں کا شدید تشویش کا اظہار

چناب نگر(نامہ نگار ) گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر وہیکلز میں استعمال ہونے والی تیز سفید روشنی کی حامل ہیڈ لائٹس شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔ رات کے اوقات میں ان لائٹس کی تیز روشنی کے باعث ٹریفک حادثات کے واقعات میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مرکزی شاہراہوں، ہائی ویز اور دیگر اہم مقامات پر چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں نصب تیز روشنی والی سفید ہیڈ لائٹس نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کر رہی ہیں بلکہ حادثات کا سبب بھی بن رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سامنے سے آنے والی گاڑیوں کی تیز روشنی کے باعث سڑک اور مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک واضح دکھائی نہیں دیتی، جس سے چند لمحوں کے لیے بینائی متاثر ہونے جیسی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق شہر کی حدود میں بھی بعض گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس اس قدر تیز ہوتی ہیں کہ ڈرائیونگ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...