مہنگائی بے قابو، ایل پی جی 550 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

 مہنگائی بے قابو، ایل پی جی 550 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی قابو سے باہر ، غریبوں کو مشکلات کا سامنا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں ایل پی جی 550 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے ، جو سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ ہےٍ۔ اس کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی قابو سے باہر ہو چکی ہیں، جس کے باعث غریب آدمی کے لیے دو وقت کی سبزی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے آج تک کسی پرائس مجسٹریٹ یا متعلقہ افسر نے شہر اور گردونواح کا دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ نہیں لیا، جس کی وجہ سے دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس کو فوری طور پر دوروں کا پابند بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...