مرغی کے گوشت کا وزن بڑھانے کیلئے پانی لگانے کا انکشاف

 مرغی کے گوشت کا وزن بڑھانے کیلئے پانی لگانے کا انکشاف

مرغی ذبح کرنے ،کھال اتارنے کے بعد قریب رکھی پانی کی بالٹی میں ڈال دیا جاتا

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر اور گردونواح میں چکن فروشوں کی جانب سے مرغی کے گوشت کو پانی لگانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرغی ذبح کرنے اور کھال اتارنے کے بعد اسے قریب رکھی پانی کی بالٹی میں ڈال دیا جاتا ہے، جس سے گوشت کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ شہر کے نواحی علاقوں میں بیف اور مٹن فروخت کرنے والے قصابوں کے بعد چکن فروشوں پر بھی وزن بڑھانے کے لیے پانی استعمال کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی ذبح کرکے کھال اتارنے کے بعد اسے پانی سے بھری بالٹی میں ڈال دیا جاتا ہے اور تقریباً 20 منٹ بعد گاہک کے حوالے کیا جاتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مرغی فروش پہلے ہی ایک کلو کے پیسے وصول کرکے صفائی کے نام پر 100 گرام گوشت کم دیتے ہیں اور گاہک کو صرف 900 گرام گوشت فراہم کیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے تحصیل اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کو پانی لگانے اور صفائی کے نام پر وزن میں کمی کرنے والے مرغی فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...