جھنگ :ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ، گلیاں کوڑے سے بھر گئیں
ستھرا پنجاب کے عملے کے پاس کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں کے لیے پٹرول بھی نہیں
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جھنگ میں ستھرا پنجاب پروگرام مکمل طور پر ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے ، گلیاں اور سڑکیں کوڑے کرکٹ سے بھر گئی ہیں، جس کے باعث شہر کا ماحول خراب ہو رہا ہے اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی ناکامی کے حوالے سے صورتحال سامنے آ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب کے عملے کے پاس کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں کے لیے پٹرول تک موجود نہیں ہے ۔ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شہریوں سے کہا جا رہا ہے کہ اسی محلے یا گھر سے کوڑا اٹھایا جائے گا جو پٹرول کے پیسے دے گا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ 15، 15 دن تک گلیوں اور محلوں سے کوڑا اٹھانے کوئی نہیں آتا، جس کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ ستھرا پنجاب کے نام پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کہاں جا رہے ہیں، جب عملے کے پاس پٹرول کے پیسے تک موجود نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments