چنیوٹ:سیاسی اختلافات بھلا کر مذاکرات کیے جائیں:سید کلیم علی امیر

چنیوٹ:سیاسی اختلافات بھلا کر  مذاکرات کیے جائیں:سید کلیم علی امیر

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چنیوٹ کے سینئر رہنما اور ٹکٹ ہولڈر سید کلیم علی امیر نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں نظریاتی اختلاف جمہوریت کی خوبصورتی ہوتا ہے ، لیکن جب سیاست کو ذاتی دشمنی، انتقام اور شدید نفرت کی حد تک لے جایا جائے تو اس سے جمہوریت، معیشت اور ریاست کی بنیادی ساخت کو شدید نقصان پہنچتا ہے ۔ پاکستان اس وقت جن اندرونی و بیرونی چیلنجز سے گزر رہا ہے ، ان کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی بصیرت رکھنے والے رہنما آپس کی کشمکش چھوڑ کر ملک و قوم کی سلامتی اور بہتری کے لیے اکٹھے بیٹھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...