موسم کی تبدیلی، نزلہ، زکام، کھانسی،بخار کے مریضوں میں اضافہ
ڈاکٹرز کی جانب سے مہنگے علاج اور اپنی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ تجویز کرنے کی شکایات
چناب نگر(نامہ نگار )موسم میں تبدیلی کے باعث ہسپتالوں میں شہری، خصوصاً بچے ، نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو کر پہنچنے لگے ہیں۔ ان موسمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے مہنگے علاج اور اپنی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ تجویز کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے آغاز پر اس نوعیت کی بیماریاں عام ہوتی ہیں۔ صبح کے وقت سرد ہواؤں کے اثرات کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے ۔ ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صبح اور شام کے اوقات میں گرم ملبوسات پہنیں اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments