کمالیہ :4 گھنٹے بارش، گلی محلے زیرِ آب، بجلی کی فراہمی معطل
پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں دشواری
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) کمالیہ میں گرج چمک کے ساتھ مسلسل چار گھنٹے تک موسلادھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ۔ بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔دوسری جانب بارش کے باعث شہر بھر میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ فیسکو ترجمان کے مطابق بارش کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments