جڑانوالہ: شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت :رانا سلطان محمود خاں

جڑانوالہ: شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے  کی شدید مذمت :رانا سلطان محمود خاں

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر رانا سلطان محمود خاں نے اپنے بیان میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی عزت، حرمت اور سلامتی ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا اہم حصہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 سعودی اور 2 بنگلہ دیشی شہریوں سمیت امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے، جبکہ 309 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ ریاض کے ہوائی اڈے سے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...