ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈبل روڈ منصوبہ شہریوں کیلئے وبال جان

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈبل روڈ منصوبہ شہریوں کیلئے وبال جان

متبادل ٹریفک انتظامات اور ڈائیورژن سائن بورڈز کی عدم تنصیب سے مشکلات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موٹروے ٹوبہ انٹرچینج سے رجانہ انٹرچینج تک جاری ڈبل روڈ منصوبے کے تحت اندرون شہر اور شہباز چوک میں راؤنڈ اباؤٹ کی تعمیر شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئی۔ متبادل ٹریفک انتظامات اور ڈائیورژن سائن بورڈز کی عدم تنصیب کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، جبکہ شہریوں، موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔موٹروے ٹوبہ انٹرچینج سے رجانہ انٹرچینج تک ڈبل روڈ منصوبے کے تحت تعمیراتی سرگرمیاں پہلے ہی اندرون شہر ٹریفک کی روانی متاثر کر رہی ہیں، تاہم اب شہباز چوک اور شہر کے دیگر مقامات پر راؤنڈ اباؤٹ کی تعمیر نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ نہ متبادل راستوں کی مناسب نشاندہی کی گئی اور نہ ہی ڈائیورژن کے واضح سائن بورڈز نصب کیے گئے ، جس کے باعث شہری تعمیراتی مقامات پر پہنچ کر راستوں کی تلاش میں خوار ہوتے ہیں اور مختلف مقامات پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...