چنیوٹ پولیس کے شہید کانسٹیبل گہلا خان کی برسی، پولیس دستے کی سلامی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنیوٹ پولیس کے شہید کانسٹیبل گہلا خان کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔
2 نومبر کو شہید کانسٹیبل گہلا خان کی برسی کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر محسن حسن اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر شہید کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments