ٹو بہ :اربن سیوریج سکیم سٹی پر کام تیزی سے جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری اور نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اربن سیوریج سکیم سٹی پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
منصوبے پر مجموعی طور پر 85 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد اور ایکسیٔن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سلمان شجاع نے منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments