جڑانوالہ کے 3 دیہات میں نا قص صفائی پر اے سی برہم

جڑانوالہ کے 3 دیہات میں نا قص صفائی پر اے سی برہم

ضیاء اللہ گوندل نے تین دیہات کا دورہ کیا ،شام تک صفائی مکمل کرنے کا حکم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ‘‘ستھرا پنجاب’’ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے تین دیہات کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو شام تک صفائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے چک نمبر 53، 54 اور 55 گ ب کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تینوں دیہات میں شام تک صفائی کا کام مکمل کیا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...