جھنگ :اکتوبر میں، 8کریمنل گینگز کے 20ارکان گرفتار

 جھنگ :اکتوبر میں، 8کریمنل گینگز کے 20ارکان گرفتار

47 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد،49 ملزموں سے اسلحہ برآ مد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہِ اکتوبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک کریمنل گینگز کے 20 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 47لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔ ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 122 اشتہاری مجرمان اور 33عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، جبکہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف کارروائیوں میں 49 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت 57 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 29 کلوگرام چرس، ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن، 693 لیٹر شراب، 660لٹر لہن اور 6 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...