مہنگائی کا طوفان، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں

مہنگائی کا طوفان، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں

دکانداروں نے مبینہ طور پر سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جبکہ شہریوں کو مبینہ گراں فروشی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کو لگام ڈالنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اہل علاقہ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) فورس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث دکانداروں نے مبینہ طور پر سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا ہے ۔ بیشتر دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں نہیں کیے جا رہے اور جہاں موجود ہیں وہاں بھی ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔شہریوں کے مطابق اس وقت پھلوں کی قیمتیں بھی کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔ انگور 600 روپے فی کلو، جاپانی پھل 300 روپے فی کلو، عام کیلا 100 روپے فی درجن جبکہ اچھی کوالٹی کا کیلا 200 روپے فی درجن اور سیب 400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔اسی طرح سبزیوں کی قیمتیں بھی عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...