ٹھیکریوالا : پٹرول پمپ پر مسلح ڈاکوؤں کی واردات، گن مین سے اسلحہ بھی چھین لیا

ٹھیکریوالا : پٹرول پمپ پر مسلح ڈاکوؤں کی  واردات، گن مین سے اسلحہ بھی چھین لیا

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران تین مسلح ڈاکو گن مین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر نقدی اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ۔

 واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے پینسرہ بھوانہ روڈ پر واقع حبیب پیٹرول پمپ پر صبح سویرے موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے پیٹرول پمپ کے گن مین کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور اسلحے کے زور پر نقدی اور گن چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...