ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی شکایات پر سماعت
ڈپٹی کمشنر جھنگ کی شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کی شکایات اور مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسروں کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ امور میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہر درخواست پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو سرکاری محکموں کی خدمات کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا بنیادی مقصد شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے براہِ راست افسران تک رسائی فراہم کرنا اور ایک ہی پلیٹ فارم پر مؤثر ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments