کھیتوں سے خاتون کی کھوپڑی اور لاش کی باقیات برآمد

کھیتوں سے خاتون کی کھوپڑی اور لاش کی باقیات برآمد

نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی

گوجرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں فصلوں سے نامعلوم خاتون کی کھوپڑی اور لاش کی باقیات برآمد ہونے پر علاقے میں تشویش پھیل گئی۔ تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 248 گ ب مالٹری کے قریب فصلوں میں لاش کی باقیات پڑی ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور باقیات کو تحویل میں لے لیا۔ جائے وقوعہ سے خاتون کے کپڑے بھی برآمد ہوئے ۔ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے لاش کی باقیات تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...