کیڈٹ کالج جھنگ میں میراتھن ریس،طلبہ کی بھرپور شرکت

کیڈٹ کالج جھنگ میں میراتھن  ریس،طلبہ کی بھرپور شرکت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے رجحان کو اجاگر کرنے کیلئے کیڈٹ کالج جھنگ کے زیرِ اہتمام میرا تھن ریس کا انعقاد کیا گیا،

 جس میں طلبہ اور نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔میراتھن ریس کے ذریعے شرکاء کو نظم و ضبط، برداشت، عزم اور جسمانی فٹنس کا پیغام دیا گیا۔ اس سرگرمی کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا۔ریس کے دوران شرکاء نے مقررہ راستے پر دوڑ لگائی، جبکہ نوجوانوں کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔ اس موقع پر کھیلوں کی اہمیت اور جسمانی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...