ڈرائیونگ کورس مکمل کر نیوالی70 خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم

 ڈرائیونگ کورس مکمل کر نیوالی70 خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم

5 خواتین نے آٹو رکشہ چلانے کی تربیت حاصل کرلی، سی ٹی او مہمان خصوصی تھے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ڈرائیونگ لرننگ سکول پیپلز کالونی میں ڈرائیونگ لرننگ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والی 70 خواتین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا تھے ۔ انہوں نے کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سے 65 نے کار جبکہ 5 خواتین نے آٹو رکشہ چلانے کی تربیت کامیابی سے حاصل کی۔ تقریب کی خاص بات پانچ خواتین کی جانب سے آٹو رکشہ ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنا تھا، جو خواتین کی خودمختاری، خوداعتمادی اور معاشی خودانحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔یہ اقدام خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور انہیں عملی زندگی میں مزید بااختیار بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ رواں سال ڈرائیونگ لرننگ سکول پیپلز کالونی کے ذریعے 1,200 سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرکے سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...