نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے آئے شہری کو جیب تراشی نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے ڈھیرہ سائیں قبرستان میں عارف نامی شہری نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے آیا۔ اس دوران نامعلوم ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments