مسلم لیگ (ن)فیصل آباد سٹی کے زیرِ اہتمام اجلاس

مسلم لیگ (ن)فیصل آباد سٹی  کے زیرِ اہتمام اجلاس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)فیصل آباد سٹی کے زیرِ اہتمام، سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیا الرحمن کی میزبانی میں لائلپور ہاوس میں اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا،

جس میں مشیروزیراعظم پاکستان سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں (نشانِ امتیاز)نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اجلاس میں سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری، ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں، ٹکٹ ہولڈر عرفان منان، سابق میئر ملک رزاق، ایم این اے راجہ دانیال احمد، سابق ایم پی اے رانا علی عباس، سابق ایم پی اے مہر حامد رشید، سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد، سابق ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر، ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد یوسف، عمر اسرار منے خاں اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حافظ امجداورعلی ڈوگرنے شرکت کی۔اجلاس میں محکمانہ کوآرڈی نیٹرزکی نامزدگی کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...