جرائم کی روک تھام ،پٹرولنگ نظام مؤثر بنانے کی ہدایت
مشکوک افراد،گاڑیوں کی نگرانی، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں :طارق ملک
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن محمد طارق ملک کی زیرِ صدارت ریجنل آفس فیصل آباد میں ریجن بھر کے انچارجز پوسٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جرائم کی روک تھام، مؤثر پٹرولنگ، کرائم کنٹرول اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اجلاس کے دوران ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد طارق ملک نے انچارجز پوسٹ کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور پٹرولنگ کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کرنے اور جرائم کے انسداد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ایس پی پٹرولنگ پولیس نے شاہرات پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments