سیف سٹی فیصل آباد:اکتوبر میں 199 گمشدہ بچوں کو تلاش کیا

سیف سٹی فیصل آباد:اکتوبر میں 199 گمشدہ بچوں کو تلاش کیا

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اکتوبر کے دوران 3,034 شکایات موصول ہوئیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سیف سٹی فیصل آباد کے ورچوئل سینٹرز نے اکتوبر 2026 کے دوران خواتین اور بچوں سے متعلق شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور شہریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اکتوبر کے دوران 3,034 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 2,869 شکایات کا ازالہ کیا گیا، جبکہ 71 مقدمات درج کیے گئے اور 94 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔اسی طرح ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو 570 کیسز موصول ہوئے ، جن میں سے 509 کیسز حل کیے گئے ، جبکہ 94 مقدمات میں ایف آئی آر درج کی گئیں۔ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے اکتوبر کے دوران 331 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 173 درخواستوں پر ضرورت مند مریضوں کو خون کے عطیات فراہم کیے گئے ۔سیف سٹی فیصل آباد کی کوششوں سے اکتوبر کے دوران 199 گمشدہ بچوں اور بالغ افراد کو تلاش کرکے ان کے اہلِ خانہ سے ملا دیا گیا۔سیف سٹی فیصل آباد کے ورچوئل سینٹرز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فوری پولیس معاونت اور شکایات کے بروقت ازالے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...